26فروری 2019 کو ٹوکیو میں محترم  امتیاز احمد’ اسپیشل سیکریٹری برائے ایشیا پیسیفک افیئرز‘ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام (TITP) پر تعاون کی یادداشت (MoC) پر دستخط کیے۔ دونوں حکومتوں کے درمیان یہ پہلا ادارہ جاتی معاہدہ ہے جس کے تحت پاکستانی ورکرز جاپانی لیبر مارکیٹ میں متعارف ہو سکیں گے۔

ایج مین پاور سروسز کے لیے یہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے کہ بیورو آف ایمگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اور وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل نے میسرز ایج مین پاور سروسز کو TITP پر MoC کے تحت جاپان میں لیبر بھیجنے کے لیے ایک منظور شدہ ادارے کے طور پر نامزد کیا ہے۔ میسرز ایج مین پاور سروسز کو لیبر و ملازمت کی فراہمی میں سالہا سال کا وسیع و پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے۔ 

تکنیکی انٹرن ٹریننگ پروگرام کا مقصد جاپان میں مہارتوں، ٹیکنالوجیز، یا نالج (جسے یہاں اجتماعی طور پر ’’مہارتیں وغیرہ‘‘ کہا جائے گا) کی ترقی پذیر اور دیگر علاقہ جات میں منتقلی میں سہولت فراہم کرکے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ نیز پروگرام کا مقصد ایسے انسانی وسائل کو ترقی دینا ہے جو ان ترقی پذیر علاقوں کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں ۔ یہ یادداشت دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اقتصادی اور انسانی وسائل کی ترقی میں انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس یادداشت کے تحت یادداشت پر تاریخ کے دن سے تعاون شروع ہو گا اور پانچ سال تک چلے گا،  جس کے بعد یہ خود بخود مزید پانچ سال کے لیے تجدید ہو جائے گا۔

ملازمت کے شعبہ جات:

  • زرعی ورکرز
  • ماہی گیری
  • تعمیراتی ورکرز
  • فوڈ مینوفیکچرنگ ورکرز
  • ٹیکسٹائل ورکرز
  • مشین ورکرز
  • ایوی ایشن ورکر

اپلائی کرنے کا طریقہ:

  • تکنیکی انٹرن ٹریننگ پروگرام کے لیے منتخب ہونے کے لیے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو درج ذیل معیار پر پورا اترنا ہوگا:
  • آپ کو کسی عدالت کی جناب سے مجرم نہ قرار دیا گیا ہو
  • آپ کے پاس مطلوبہ فیلڈ میں چھ ماہ کی مہارت کا سرٹیفکیٹ ہو
  • آپ کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہو
  • آپ جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہوں